پاکستانی شیعہ خبریں

مسلمان اگر اسرئیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو انہیں مزید ظلم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علی رضوی

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نمائش چورنگی سے کراچی پریس کلب تک امریکہ مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس  میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے ہوا جونمائش چورنگی ایم اے جنا ح روڈ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پزید ہوئی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدرعلی رضوی،علامہ صادق رضا تقوی، سابق نائب صدر آئی ایس او کراچی برادرعلی محمد ،فلسطین فاؤنڈیشن کے مولانا قاضی احمد نورانی، سنیئر برادر علی اوسط اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر محمد حسین محنتی نے شرکت کی۔شرکاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ۱۶  مئی وہ دن ہے کہ جب کرۂ عرض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیااور استکباری طاقتوں نے اسارئیل کو وجود بخشتے ہوئے انبیاء کی سرزمین پر فلسطین پربسنے والے مسلمانوں عیسائیوں اور یہودیوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں۔

علامہ صادق تقوی کا کہنا تھا کہ قائد شہید علامہ عارف حسینیؒ نے امام خمینی ؒ کے حکم کے مطابق ۱۶ مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے اور شیطان بزرگ امریکہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کا حکم دیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستان میں فرزندان توحید کو اس بھیانک ظلم اور تاریخی علمیہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولا قاضی احمد نورانی کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور شیطان بزرگ، دشمن اسلام امریکہ اور اسکے حواریوں سے اظہار برأت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی ایماء پر اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا اور مسلمان ممالک کے حکمران خاموش ہیں ۔ قبلۂ اول کی پامالی کو ۶۶ برس بیت گئے ہیں اور عالم اسلام کے حکمران اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مولانا قاضی احمد نورانی نے عالم اسلام میں بسنے والےمسلمانان عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لازم ہے کہ جب وہ توحیدخدا اور رسالت محمدیؐ کے پرستار ہیں تو وہ ذات واحد کے علاوہ کسی بھی خود ساختہ سپر پاوراور فرعون صفت طاقت سے مرعوب نہ ہوں،اوردنیا بھر کے مظلوم عوام کے قاتلوں امریکہ واسرائیل سے اظہار برأت کریں۔

محمدحسین محنتی کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے مظالم لوگون پر آشکار ہوگئے ہیں ،امریکی مظالم نے مسلمانوں کی حالت تباہ کردی ہےاور مسلمان آج بھی اس پر خاموش ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او  پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علی رضوی کا کہنا تھا کہ مسلمان اگر آج بھی اسرئیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو انہیں مزید ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو غاصب صہونیوں کا اصل چہرہ دیکھانے کے لیےیہ ریلی نکالی اس کا حکم ہمیں شہید قائد نے دیا اور انکے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کیا ، اس عظیم و شان ریلی پر تمام شرکاء ریلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کرتا ہوں کے اس گرمی میں انہوں نے ریلی میں شرکت کر کے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا ، دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔ علی رضوی کا مزید کہناتھا کہ اگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اور استعماری طاقتیں دوسرے اسلامی ممالک کو خانہ جنگی میں ملوث کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل صحابی رسول(ص) حضرت اویس قرنیؓ کے مزار کو شہید کردیاگیا ہے ۔ علی رضوی کا کہنا تھا کہ ہم ولی المرمسلمین جہاں امام سید علی خامنہ ای سے مربوط ہیں اوار دنیا بھر کے مظلومین کے لیے آوازبلند کرتے رہیں گے شام کے حالات قابل تشویش ہیں ہم امریکہ کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگر شام میں مقدسات کی توہین بند نا ہوئی تو امریکی سفارتخانہ ہماری پہنچ سے دور نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button