پاکستانی شیعہ خبریں

جیو اور جنگ گروپ کے پروگرام میں اسلامی شعائر کی بےحرمتی ناقابل معافی ہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ مبارک علی شان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، 48 گھنٹے تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائیگا۔ شیعہ نسل کشی کیخلاف حکومت سرد مہری اور دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینا، انسانیت کی توہین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو اور جنگ گروپ کے پروگرام میں اسلامی اشعائر کی بےحرمتی ناقابل معافی ہے۔ اقدام کا مقصد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش ہے، اگر پیمرا اور حکومت نے جیو اور جنگ گروپ کیخلاف کارروائی نہ کی تو احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کی امداد اب رنگ لا رہی ہے، مختلف طریقوں سے شیعہ مسلک اور عقیدے کو نشانہ بنا کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button