پاکستانی شیعہ خبریں
جیو ٹیلی ویژن توہین اہل بیت (ع) معاملہ پر شیعہ علماء کونسل اختلاف کا شکار
شیعہ نیوز (کراچی) جیو ٹیلی ویژن پر توہین اہل بیت (ع) کے معاملے پر شیعہ علماء کونسل کے ذمہ دار اور کارکناں میں اختلاف پایا جارہا ہے، حال ہی میں علامہ شبیر میثمی اور علامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے ایک متنازعہ بیان سامنے آنے کے بعد یہ اختلاف مزید مستحکم ہوگیا ہے، اس بیان میں انہوں نے کہا تھا جیو نے معافی مانگ لی ہے تو اب احتجاج کا کوئی فائد ہ نہیں، اس عمل پر قومی رد عمل کے ساتھ ساتھ شیعہ علماء کونسل کے اند ر بھی رد عمل سامنے آیا ہے، کچھ کارکنان نے اس عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ان دونوں شخصایات کی جانب سے اس بیان میں اور مرکزی قیادت کے بیان میں بھی واضع فرق نظر آرہا ہے، ملت جعفریہ کی دیگر جماعتوں نے جیو توہین اہل بیت (ع) کیس میں واضع پالیسی دے دی ہے لیکن شیعہ علماء کونسل ابھی تک اختلاف کا شکار ہے۔