پاکستانی شیعہ خبریں

جیو کیجانب سے آل رسول (ص) کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، جماعۃ الدعوۃ

شیعہ نیوز (کراچی) جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کی جانب سے آل رسول (ص) کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے، حضرت علی (ع) اور جناب فاطمہ (ع) کو اداکارہ اور اس کے شوہر سے تشبیہ دینا شرمناک فعل ہے، جیو چینل نے حدود و قیود سے آگے بڑھ کر پوری قوم کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے، حکومتی ذمہ داران اور جماعتوں کے سربراہان اس واقعے پر ہرگز خاموشی اختیار نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ قوم کو جیو کے اس شرمناک فعل پر خاموش نہیں رہنا چاہئے، جیو چینل مسلسل غلط راہ پر گامزن ہے، پہلے ملک کے دفاعی اداروں کو ہدف تنقید بنایا گیا، اب اہل بیت (ع) اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوا ہے۔

مزمل اقبال ہاشمی کا مزید کہنا ہے کہ جیو ٹی وی اس وقت اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے، بعض علماء کا کہنا ہے کہ جیو نے معافی مانگ لی ہے اب اس پر بات نہیں ہو سکتی، یہ بات درست نہیں ہے۔ اس حوالے انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) کی گستاخی پر حکومت سمیت کوئی اور شخص یا ادارہ معاف نہیں کر سکتا، اس حساس معاملے کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے، اس توہین آمیز سلوک کے ذمہ داران کو جلد از جلد سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button