Uncategorized

سنی اتحاد کونسل نے جیو کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل نے گستاخانہ پروگرام پر جیو نیوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانون کا راستہ اختیار کیا ہے۔ درخواست سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی جانب سے آرٹیکل 184 کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیو نے گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے۔ توہین آمیز پروگرام کے ذریعے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دی گئی، اس لئے عدالت جیو کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، پروگرام پروڈیوسر، وینا ملک، اسد خٹک، جیو ٹی وی کی انتظامیہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانی راستہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پرتشدد کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button