Uncategorized

جیو کی گستاخی پر حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے، انجمن طلباء اسلام

شیعہ نیوز (لاہور) جیو ٹی وی کے مارننگ شو ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ میں بے پردہ خواتین کے جھرمٹ میں بیہودگی اور غیر سنجیدگی کے ماحول میں ناچ گانے کے دوران جوتے لہراتے ہوئے منقبت مولائے کائنات علیہ السلام اور سیدہ خاتون جنت سلام اللہ علیہا پڑھا جانے اور جیو کے اسلام و پاکستان دشمن طرزِ عمل کے خلاف انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں زیرصدارت مرکزی صدر اسد خان جدون منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر میڈیا سیل کے ترجمان محمد اکرم رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 18 مئی کو ملک گیریوم احتجاج کا منایا جائے گا، جلسے جلوس ریلیاں اور مذمتی اجتماعات منعقد کیے جائیں، ایک ہفتہ کے الٹی میٹم میں حکومت اور پیمرا نے کارروائی نہ کی تو احتجاج کا انداز بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کرام کے فتوی کی مکمل و تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اہل بیت و صحابہ کی توہین کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کر سکتے۔ جیو کی گستاخی پر حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔ مسلمان جیو کا بائیکاٹ کر کے اہل بیت سے محبت کا ثبوت دیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان جیو کی گستاخی کا ازخود نوٹس لیں۔ گستاخانہ پروگرام کے بعد جیو کے خلاف نفرت عوامی لہر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جیو کے خلاف آواز اٹھانا دینی اور قومی فریضہ ہے۔ جیو کو سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ گستاخیوں کا دروازہ بند ہو جائے گا۔ جیو نے توہین آمیز پروگرام نشر کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ کشمیر حکومت کی جانب سے جیو کی نشریات بند کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جیو کے خلاف عوامی غم و غصہ طوفان بن چکا ہے۔ اب جیو کی کوئی تاویل اور وضاحت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں جیو کے اسلام و پاکستان دشمن رویے کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں۔ حکومت نے جیو کو اسلام و پاکستان دشمنی کی کھلی آزادی دے رکھی ہے۔ آج جیو کو معاف کیا گیا تو کل وہ زیادہ طاقت سے اسلام اور پاکستان پر حملے کرے گا۔ توہینِ اہل بیت پر خاموش رہے تو گستاخیاں معمول بن جائیں گی۔ جیو کی اسلام و پاکستان دشمنی کے خلاف پوری قوم ہم آواز ہے۔ جیو کی گستاخی پر خاموشی گناہ ہو گی۔ جیو مادر پدر آزاد ہو کر دینی اقدار اور اخلاقی روایات کو روند رہا ہے جیو نے حد سے تجاوز کر کے اسلام اور پاکستان سے بغاوت کی ہے۔ صحابہ اور اہل بیت کی توہین پر خاموش رہنے والا حقیقی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ حکمران جیو کو بند نہ کر کے جیو کے گناہوں اور جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ جیو اسلام اور پاکستان دشمنوں کا ایجنٹ بن چکا ہے۔ جیو کو سزا نہ ملی تو اس کی دیدہ دلیریاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم جیو کو گستاخی کا سبق سکھانے کے لیے اس کو دیکھنا بند کر دے۔ جیو کی گستاخی مسلمانوں کی غیرت کے لیے عظیم چیلنج ہے۔ صحابہ اور اہل بیت کی حُرمت پر جان بھی قربان کر دیں گے۔ مسلمان اب جیو کو دیکھ کر اپنے ایمان خراب نہ کریں۔ جیو ریاست کے اندر ریاست بن چکا ہے۔ جیو کا احتساب نہ کیا گیا تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔ جیو کا توہینِ اہل بیت پر مبنی پروگرام نشر کرنا قابل مذمت ہے۔ اس پروگرام سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ توہین آمیز اور گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دین کا مذاق اڑانے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ مادرپدر آزاد میڈیا کے لیے ضابطۂ اخلاق بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد پر یوٹیوب بند ہو سکتی ہے تو توہینِ اہل بیت پر جیو کیوں بند نہیں ہو سکتا۔ جیو نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کے بعد اب دین پر حملے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ جیو کی معافی ناقابل قبول ہے۔ توہینِ اہل بیت پر مبنی پروگرام چلانے پر جیو کے مالکان، پروگرام کے پروڈیوسر، میزبان اور دوسرے متعلقہ افراد کے خلاف توہینِ اہل بیت پر مقدمہ چلایا جائے۔ اے ٹی آئی کا احتجاج جیو کی تالا بندی تک جاری رہے گا، اجلاس سے ارحم سلیم قادری، شہزادہ بٹ، ارباب سومرو، منیر چوہدری، ریحان طاہر چوہدری، وقار علی شاہ، سید بو علی شاہ، ملک رمضان لنگڑیال، لطف الحسن گیلانی، سید افضال بخاری، رانا نعمان افضل اور دیگر نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button