پاکستانی شیعہ خبریں

عدم تعاون پر ایم کیو ایم کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ طلب کرنے پر غور

شیعہ نیوز (کراچی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے عدم تعاون پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے تحفظات سامنے آنے کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت نے ان سے استعفیٰ طلب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور پارٹی قیادت میں اعلیٰ سطح پر اس معاملے پر مشاورت کی جا رہی ہے، اہم فیصلے سامنے آسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیاسی حلقے سندھ کی سیاسی سطح پر آئندہ آنے والے دنوں میں کچھ اہم تبدیلیوں کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔ اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور گورنر سندھ کے مابین بعض امور حل نہیں ہو سکے تو پھر گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کیا جا سکتا ہے اور انھیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ گورنر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں یا پھر ایم کیو ایم ان سے اعلان لاتعلقی کر سکتی ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ گورنر سندھ از خود بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت دبئی روانہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی مقتدر حلقوں نے ایم کیو ایم اور گورنر سندھ کے درمیان بعض امور پر موجود خلیج کو ختم کرانے کے لئے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں ایم کیو ایم پر الزامات لگتے رہے مگر گورنر سندھ خاموشی سے سنتے رہے جس کا انہیں صدمہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button