سنی اتحاد کونسل کے مفتیوں کا جیو کے حق میں بیان دینے والے علماء کو مناظرے کا چیلنج
شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے علماء بورڈ کے سربراہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی، مفتی محمد فاروق القادری، مفتی محمد سعید رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی اظہر ظہیر اور مفتی شعیب منیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم جیو کے گستاخانہ پروگرام کے سلسلہ میں جیو کے حق میں بیان بازی کرنے اور معافی مانگ لینے کی بات کرنے والے علماء اور مذہبی راہنماؤں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔ جیو کے حق میں خوشامدانہ بیان دینے والے علماء قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ توہینِ اہلِ بیت و صحابہ کے معاملے میں نرمی کا رویہ اختیار کرنے کے مشورے ایمان کی کمزوری ہیں۔ اگر آج جیو کو توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر سزا نہیں ملے گی تو گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہر گستاخ مقدس شخصیات کی توہین کرنے کے بعد معافی مانگ کر بری الذّمہ ہو جائے گا۔ اس لیے جیو کی معافی کافی نہیں۔ تلافی کے لیے سزا ضروری ہے۔ توہینِ اہلِ بیت و صحابہ کے مرتکب افراد کو معاف کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔