Uncategorized

آزادیِ صحافت کے قائل ہیں پر شان اہلبیت (ع) پر کبھی سمجھوتا نہیں کرینگے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عدیل علوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ٹی وی چینل ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے کی دوڑ میں اسلامی حدوں کو پار کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف شام اور دیگر عرب ممالک میں اصحاب رسول کے مزارات مسمار کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف اہلبیتؑ کی توہین کی جا رہی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ا گر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نجی چینلز اپنے ٹی وی پروگرامز میں ماورا عقل تشبیہات دیں گے تو اہلبیتؑ اور اصحاب رسول سے محبت رکھنے والے ایسی نازیبا حرکات کا بھر پور ردعمل دیں گے۔

عدیل علوی نے کہا کہ آزادی صحافت کے قائل ہیں پر شان اہلبیت پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئین پاکستان کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ قرآن اور سنت کے خلاف کوئی عمل سرانجام دیں۔ آزاد صحافت کے لیے بھی حدود و قیود ہونی چاہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ پاکستان ایسے کسی عمل کا متحمل نہیں جس سے عوام کے جذبات مجروح ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ا سلامی اقدار کے احترام اور احیاء میں ہی پاکستان کے استحکام اور امت مسلمہ کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button