طالبان سے مذاکرات کے مخالفین ملک سے مخلص نہیں،مولوی سیمع الحق
شیعہ نیوز (پشاور) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان 20سال سے بدامنی کا شکار ہے ۔ اس آگ کا ذمہ دار پرویز مشرف ہے،طالبان سے مذاکرات کے مخالفین ملک سے مخلص نہیں ،طالبان بھی پاکستانی ہیں ،عمران خان کی تحریک سے امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، طالبان میں صلح ہوگئی ہے،دوتین روز میں مذاکرات کا عمل شروع ہوجائیگا، ہم نے حکمرانوں اور طالبان کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے جس دن سےیہ عمل شروع ہوا ہے ملک میں دھماکے نہیں ہورہے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا طالبان کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے مذاکرات کا سلسلہ رک گیاتھا اب ان میں صلح ہو گئی ہے ، دو تین روز میں مذاکرات کا عمل شروع ہو جائیگا۔ عمران خان کے اس وقت تحریک چلانے سے امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ مذاکرات کی مخالفت اور کمیٹیوں بالخصوص طالبان کمیٹی کو طنز ، تنقیداور مذاق کا نشانہ بنانا درحقیقت استعماری قوتوں کی دلالی ہے