بوکو حرام پاکستان میں!! بلوچستان میں دیوبندی تکفیروں نے ضلع پنجگور میں اسکول بند کروادیئےا
شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور میں گذشتہ آٹھ روز سے 30 سے زائد نجی اسکول بند ہیں، پنجگور میں نجی سکولوں کی بندش کے باعث ہزاروں طلباء اور طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، نجی سکولوں دیوبندیوں کی ایک غیر معروف تنظیم الفرقان الاسلامی کے نام سے دی گئی تھی۔ تنظیم کے نام سے بھیجے جانے والے خط میں پرائیویٹ سکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ لڑکیوں کو نہ پڑھائیں۔
اس خط میں والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں (جہاں انکے مطابق تعلیم دی جاتی ہے) جبکہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھی یہ دھمکی دی گئی ہے کہ وہ طالبات کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں لانے اور لے جانے سے گریز کریں، واضح رہے کہ نجی سکولوں کو پہلی مرتبہ دھمکی 25 اپریل کو ملی تھی جس کے بعد کچھ دنوں کے لیے سکول بند کر دیے گئے تھے۔تاہم ضلع پنجگور کی انتظامیہ کی یقین دہانی پر یہ دوبارہ کھل گئے تھے، تاہم آٹھ روز قبل ایک نجی سکول کی گاڑی کو جلانے اور بعض سکولوں پر حملوں کے بعد سے یہ پرائیویٹ سکول ایک پھر بند ہوگئے ہیں۔