طالبان سے مذاکرات نہیں بلکہ دو ٹوک ایکشن پالیسی اختیارکی جائے،تاج حیدر
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے سندھ میں ٹیکنو کریٹ کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔انہوں نے کاغذات نامزدگی بدھ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرائے ۔اس موقع پر مشیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو بھی موجود تھے ۔ٹیکنو کریٹ نشست پر کاغذات نامزدگی آج (جمعرات) کوبھی جمع ہوں گے ۔سینیٹ کی یہ نشست ڈاکٹر حفیظ شیخ کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد تاج حیدر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات نہیں بلکہ دو ٹوک ایکشن پالیسی اختیارکی جائے ۔وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنی سمت کا تعین کرے ۔پاکستان کا آئین مکمل طور پر خودمختار اور اسلامی ہے ۔جو لوگ آئین کو نہیں مانتے ،ان سے مذکرات کس طرح ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی طاقت کے بل بوتے پر اپنی اہمیت تسلیم کرانے والوں کو قبول نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایس آراوز پر چل رہی ہے ۔حکومت نے اشرافیہ کو خوش کرنے کے لیے 452ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ۔بجٹ میں صوبوں کے شیئرز میں کٹوتی کے باعث سندھ میں بجٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔