Uncategorized
طالبان کی حکومت پاکستان کو خودکش حملوں کی دھکمی
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں کے بعد طالبان نے حکومت اسلام آباد کو دھمکی دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان پر فوج کے حملوں کے جاری رہنے کی بنا پر طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل معطل کردیا ہے، پاکستانی طالبان کے سرغنہ رضا حجابہ نے کہا ہے کہ فوج کے حملوں کی بنا پر مذاکرات معطل کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئي معنی نہیں ہے اور اب صرف فوجی طریقے سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اب دھماکے اور خود کش حملے شروع کریں گے، واضح رہے پاکستان کے بہت سے حلقے طالبان کے ساتھ نواز شریف حکومت کے مذاکرات سے راضی نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملت پاکستان کا خون بہایا ہے ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کے کوئي معنی نہیں ہیں۔