پاکستانی شیعہ خبریں

حکومت شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی مملکت خداداد پاکستان کی جڑوں کو کاٹنے کے مترادف ہے، کراچی کی بدامنی میں ملک کی ایجنسیاں اور سیاسی جماعتیں مشترکہ طور پر ملوث ہیں۔ یہ بات آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے حالیہ دورہ کراچی کے دوران مختلف رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا اصل مسئلہ معیشت اور اقتدار پر قبضہ کا مسئلہ ہے، سیاسی جماعتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مافیا کا کردار ادا کرتے ہوئے مظلوم عوام پر اپنا رعب قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور طالب علموں کا قتل عام معاشرے سے اہل علم و دانش کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرونی مداخلت اور پے رول پر جاری شیعہ نسل کشی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو نہیں ختم کیا جائے گا، تب تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button