پاکستانی شیعہ خبریں

پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات پر نواز حکومت کی حمایت کرتی ہے، خورشید شاہ

شیعہ نیوز (سکھر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان سے معاملات طے پانے تک قیدیوں کو چھوڑنا نہيں چاہیئے تھا۔ سکھر ميں خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہیئیں، انہوں نے پہلے دن ہی وزیراعظم نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا مشورہ دیا تھا، ان کے دورہ بھارت سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات دونوں ممالک کیلئے بہتر ہے، اس سے بھارت کے ساتھ متنازعہ معاملات پر بات چیت بھی چلتی رہے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان پیپلز پارٹی طالبان سے مذاکرات پر حکومت کی حمایت کرتی ہے لیکن اس سارے عمل پر مطمئن نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو طالبان سے معاملات طے پانے تک قیدیوں کو چھوڑنا نہيں چاہیئے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button