پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلو ایم کی کراچی میں امبارگاہ پر بم حملے کی مذمت

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر نے قصبہ کالونی امام بارگاہ جعفریہ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے، مجلس و حدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ حسن ہاشمی نے قصبہ کالونی مسجد و امام بارگاہ جعفریہ پر ہونے والے کریکر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگرد مضبوط ہورہے ہیں اور ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ اب مساجد و امام بارگاہ کو بھی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے ۔شہر میں کالعدم جماعتوں کا راج مبینہ حکومتی سر پرستی میں بڑھتاجا رہا ہے شہر کے بیشتر علاقے نوگو ایریا بن چکے ہیں جہاں کالعدم جماعتوں کے دفاتر کھلے ہیں جن دفاتر سے شہر بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے ۔ علامہ حسن ہاشمی نے مزيد کہا کہ کہ جعفریہ امام بارگاہ قصبہ کالونی میں اس سے قبل بھی دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں اور وہاں کے ذمہ داران کو پہلے سے دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اس امام بارگاہ کی سکیورٹی پر مامور نہیں تھے نہ ہی دھماکے کی جگہ کوئی پولیس اہلکار موجود تھا۔علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے اور ان کے دفاتر کو سیل کر کے دوبارہ ان دہشتگرد جماعتوں پر پابندی عائد کرے،  مسجد امام بارگاہ جعفریہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتا کیا جائے اور واقعے کی اصل حقیقت سے میڈیا اور شہر کی عوام کو آگاہ کیا جائے قانون نافذ کر نے والے ادارے اپنی نا اہلی چھپانے کے بجائے مساجد و امام بارگاہوں سمیت شہر کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرے اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button