پاکستانی شیعہ خبریں

اللہ اور رسول کے واسطے شب معراج پر جیو کھول دو، عامر لیاقت کی التجا

شیعہ نیوز(کراچی) جیو ٹی وی کے اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے کیبل آپریٹرز سے التجا کرتے ہوئے انہیں اللہ اور اسکے رسول کا واسطہ دیا اور شب معراج کے موقع پر جیو کی نشریات بحال کرنے کی درخواست کی، جنگ نیوز پیپر کے مطابق شب معراج پر ڈاکڑ عامر لیاقت کا خصوصی پروگرام نشر ہونا ہے اس لئے انہوں نے التجا کی ہے۔
واضع رہے کہ عامر لیاقت کے ان مذہبی پروگرامات پر علماء کرام کافی تنقید کر چکے ہیں، علماء کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے،جبکہ علماءنے مذہب کو کمرشلائز کرنے کی بھی سخت مخالفت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button