پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، لیاقت آباد میں تکفیری گروہ کی فائرنگ سے شیعہ جوان ابن رضا اور دو اہلسنت جوان زخمی
شیعہ نیوز (کراچی) اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی 1 ایئریا میں کالعدم تکفیری گروہ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شیعہ جوان ابن رضا شدید زخمی ہوگیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو اہلسنت مسلک کے جوان بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ کراچی میں کالعدم جماعتیں سعودی ایماء پر شیعہ مسلمانوں کی منعظم ٹاگیٹ کلنگ کر رہی ہیں، جبکہ شیعوں کی ہونے والی اس نسل کشی پر پولیس انتظامیہ سمیت حکومت سندھ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے، سندھ حکومت کی شیعہ نسل کشی پر پُراسرار خاموشی کے خلاف یکم جون کو مجلس وحدت المسلمین نے وزیراعلی ہائوس کا گھیراو کرنے کا اعلان کردیا ہے