مضامین

رہبر معظم نے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کو حرام قرار دینے کے نظریئے کی نفی کرتے ہوئے اسے جائز قرار دیدیا

شیعہ نیوز (ریسرچ ڈیسک) رہبر معظم امام سید علی خامنہ ای نے مسلم اور غیر مسلم ممالک کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کو حرام قرار دینے کی نفی کرتے ہوئے اس عمل کو جائز قرار دیدیا۔ ایک ایرانی خبر رساں ادارے ایکنا نیوز کے مطابق امام سید علی خانہ ای سے استفتاء کیا گیا کہ کیا کافر ملک کے قومی انتخابات میں ووٹ ڈالنا جائز ہے۔ تو اس سوال کے جواب میں رہبر معظم آیت اللہ امام خامنہ ای نے فرمایا کہ قومی انتخابات میں شرکت کرنے اور ووٹ دینےمیں کوئی حرج نہیں ہے اور اس سلسلے میں مسلم اور غیر مسلم نمائندوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 11 مئی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کو اللہ کی ربوبیت کا انکار قرار دینا کیا رہبر معظم کے افکار کی نفی نہیں ہے۔ عوامی حلقوں کا خیال ہے کہ صرف فرزند انقلاب نام رکھ لینے سے ہی رہبر معظم کا پیروکار نہیں بنا جاتا بلکہ رہبر کا حقیقی پیروکار وہی ہے جو اپنی اسلام کے بارے میں اپنی ذاتی رائے کو پس پشت ڈال کر امام خامنہ ای کی رائے کو مقدم جانے۔ رہبر معظم نے کافر ملک کے بھی انتخابات کو جائز قرار دیا ہے اب اس روشنی میں ووٹ ڈالنے کو حرام قرار دینے والے کیا ضد ولایت فقیہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button