پاکستانی شیعہ خبریں

اندروں سندھ میں انتہاء پسند وہابیوں نے تین مندر ٹوڑ دیئے

شیعہ نیوز (میرپورخاص) صوبہ سندھ میں ایک بار پھر شدت پسند وہابیوں نے ہندو برادری کے تین مندروں کو نقصان پہنچایا ہے، مندروں میں مورتیوں کو ہتھوڑوں سے توڑ گیا تھا، یہ واقعہ آج صبح ضلع میرپور خاص کے شہر کوٹ غلام محمد کے قریب واقع گاؤں باغات مالھی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے شیومندر، کھیترپال اور خوشحال داس مندر میں داخل ہوکر مورتیاں توڑ دیں۔

یہ مندر ہیمراج مالھی کی زمین پر واقع ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد تالے توڑ کر شیو مندر میں داخل ہوئے اور مورتیوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد یہ افراد گاؤں کی دوسری سمت میں موجود خوشحال داس مندر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کا علم صبح اس وقت ہوا جب ملازم مندر کھولنے گئے تو دیکھا دروازے کا تالا اور مورتیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔خوشحال داس مندر میں دس جون کو سالانہ میلے کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، جس کی تیاریاں جاری تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button