پاکستانی شیعہ خبریں
کالعدم دہشتگرد تنظیمیں اور چند سیاسی جماعتیں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، شرجیل میمن
شیعہ نیوز (کراچی) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی ٹارگٹ کلنگ میں لینڈ مافیا، کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اور چند سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ملوث ہیں۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پچیس سال پرانا ہے، سندھ حکومت دہشتگردوں، لینڈ مافیا اور بھتہ خوروں کے خاتمے تک خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اگر ہماری فورسز اور اداروں کونشانہ بنائیں گے، تو جوابی کارروائی میں فورسز بھی چپ نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اچھا کام کر رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں جن کیسز کو تیزی سے چلنا چاہیئے، وہ اس تیزی سے نہیں چل رہے۔