پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگرد کسی مسلک کے نہیں بلکہ سامراج کے آلہ کار ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنہ ای کا فتویٰ انتہائی واضح اور دشمن کی تمام تر سازشوں کا ناکام کرنے کیلئے کافی ہے کہ ہم صحابہ کرام (رض)، امہات المومنین (رض) اور مقدسات اہل سنت کا احترام کرتے ہیں اور ان کی توہین کو شرعاً حرام سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے دفتر میں منعقدہ دینی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مختلف اسلامی مسالک صدیوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں جن کے درمیان اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مکتب تشیع کے جید علماء کرام اور حوزہ علمیہ نجف اشرف، عراق اور قم المقدسہ، ایران کا فیصلہ ہے کہ سنی و شیعہ کو وحدت کا درس دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کسی مسلک کے نہیں بلکہ سامراج کے آلہ کار ہیں، مساجد میں نمازیوں پر بمباری کرنے والے کیسے مسلمان ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button