پاکستانی شیعہ خبریں

مرکزی تنظیم عزا نے یکم جون کو وزیر اعلی ہائوس کے گھیرائو کی حمایت کردی

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے یکم جون کو شیعہ نسل کشی کے خلاف وزیر اعلی ہائوس کے گھیراو کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب لیبک یا حسین مارچ نمائش تا وزیر اعلی ہائوس میں شرکت کے لئے ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن مرکزی تنظیم عزا نے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام ماتمی انجموں اور عزاداروں سے مارچ میں شرکت کی گذارش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی تنظیم عزا کے جنرل سیکٹری افتخار مہدی نے مجلس وحدت المسلمین کے وفد سے ملاقات میں اس مارچ میں شرکت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button