پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردوں کا اجلاسوں میں بٹھائیں گے تو خون خرابہ کیسے بند ہوگا، ایم کیو ایم حقیقی

شیعہ نیوز (کراچی) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ سندھ حکومت زبانی جمع خرچ پر ہی کام چلانے کا فیصلہ کئے ہوئے ہے، حالات کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم حقیقی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے کہا کہ ستمبر 2011ء سے اب تک ہزار سے زائد شہری اور سو سے زیادہ پولیس و رینجرز اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن صوبائی حکومت نے کسی قسم کی کارروائی کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو حکومت کا حصہ بنا لیا جبکہ نتائج دینے والے اہل پولیس افسران کو فارغ کر دیا گیا۔ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے مزید کہا آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی کی عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وزیراعظم صرف پنجاب کو فوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر کراچی اور لاہور میں فرق نہیں سمجھتی اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے تو اسے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے اور مافیا طرز کی سیاست کرنے والوں سے سخت زبان میں بات کرنا ہوگی کیونکہ دہشت گردوں کو اجلاسوں میں ساتھ بٹھانے اور مشورے طلب کرنے سے خون خرابے کا سلسلہ کبھی نہیں تھم سکتا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button