کراچی، امام بارگاہ موسی کاظم کے متولی محمد رضا کو تکفیروں نے کلھاڑی کے وار سے شہید کردیا۔
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے معروف اور پوش علاقے میں واقع خالد بن ولید روڈ پر امام بارگاہ موسی کاظم (ع) المعروف بدھ کے امامبارگاہ کے متولی محمد رضا کو تکفیری دہشتگروں نے کلھاڑی کے وار سے شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق مغریبن کے بعد بارگاہ معمول کے مطابق بند تھی کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئی، متولی محمد رضا نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو تاک میں بیھٹے دہشتگردوں نے ان پر کلھاری سے وار کردیا اور فرار ہوگئے، محمد رضا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے، شہید کے جنازے کو جلوس کی شکل میں مرکزی امامبارگاہ جعفرطیار شفٹ کردیا ہے، ہمارے نمائندے کے مطابق شہید کا جنازہ جب ملیر کالابورڈ پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود سکیڑوں عزاداروں نے شہید کا استقبال کیا اور لیبک یا حسین کے شعار کے ساتھ جلوس کی شکل میں جنازہ مرکزی امامبارگاہ تک لے کر آئے۔
ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق شہید کی نمازہ جنازہ کل بعد نماز ظہریں مرکزی مسجد جعفرطیار میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین غازی ٹائوں قبرستان میں ہوگی۔ شہید جعفرطیار سوسائٹی کے رہائشی تھے۔یاد رہے کہ کل کراچی میں ہونے والی یہ دوسری شہادت تھی، کل صبح ہی ناظم آباد میں جامعہ امامیہ کے قریب ایک شیعہ نوجوان غلام عباس کو بھی سپاہ یزید کے پیروکاروں نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔