پاکستانی شیعہ خبریں

ہنگو میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے لیڈی ہیلتھ ورکر کو زخمی کردیا

شیعہ نیوز (ہنگو) ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر زخمی ہوگئی، جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گنجان کلے میں لیڈی ہیلتھ ورکر نازیہ بی بی اپنے گھر سے آئی ڈی پیز کیمپ جارہی تھی کہ انسانیت دشمن دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی، لیڈی ہیلتھ ورکر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button