کراچی، تاریخ میں پہلی بار ریڈ زون میں میلاد امام حسین (ع) کا انعقاد
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کی تاریخ میں عزاداری سید الشہداء امام حسین (ع) کے بعد میلاد امام حسین (ع) ریڈ زون میں برپا کیا گیا، اطلاعات کے مطابق شیعہ نسل کشی کے خلاف لبیک یا حسین (ع) مارچ وزیر اعلی ہاوس سے کچھ فرلانگ کے فاصلے پر شاہین کمپلیکس کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگیا، یہ ایک ریڈ زون ایئر اور کراچی کی معروف اور مصروف ترین شاہراہ ہے، اس علاقے کو اگر کراچی کا معاشی حب کہا جائے تو کوئی اشکال نہیں لہذا اس جگہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریڈزون ایئریا میں 3 شعبان جشن ولادت مولا امام حسین (ع) کا میلاد برپا کیا گیا، جہاں کراچی بھر سے پہنچے منقبت خواں نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے خطاب میں کہا کہ آج سید الشہداء کی ولادت کی برکت سے انکے شیعہ کامیاب ہونگے۔ واضع رہے کہ اسی شہر کراچی میں اسی مقام سے کچھ دوری پر گورنر ہاوس ہے جہاں دو سال قبل محرم میں شہید عسکری رضا کے جنازے کے ساتھ شیعان علی نے تاریخی دھرنا دیا تھا، اور اس ریڈ زون میں عزاداری سید الشہداء برپا کی تھی۔