مضامین

کامیاب دھرنے کے بعد ، شیعہ قوم میں مایوسی پھیلانے کے لیے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلراور پروپگنڈا مشینر ی فعال ہوگئی

شیعہ نیوز : کراچی میں گذشتہ روز شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف منعقد ہونے والے لبیک یا حسین (ع) مارچ اور دھرنے میں کامیاب مذاکرات کو ثپوتاژ کرنے کے لیئے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کراچی میں فعال ہوگئے ہیں جبکہ انکی پروپگنڈا مشینر ی بھی ملت میں انتشار اور مایوسی پھیلانے میں مصروف ہے، کراچی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ قوم کے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات ایم کیو ایم کو ناگزیر گذرے ہیں،آج صبح سے لے کرابتک تین شیعہ جوان ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے، گلبہار،لیاقت آباد اور عزیزآباد میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ دو شیعہ مومن زخمی ہیں،اس بات ذکر کئی بار کیا جاچکا ہے کہ یہ وہ علاقے ہیںجہاں ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر پرندہ پربھی نہیں مارتا لیکن صبح سے لے کرابتک تین شیعہ افراد کو کھلے عام گولیا ں مارکر نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں،اس کلنگ پر شیعہ حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے ، بااثر افراد کا کہنا ہے اس عمل سے ایم کیو ایم کا مقصد شیعہ تنظیموں پر سے قوم کے اعتماد کو کم کرنا بھی لیا جاسکتا ہے، کیو نکہ ایک طرف ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے اور دوسری طرف ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع سے یہ پروپگنڈا کیا جارہا ہے کہ دھرنے کا کیا فائدہ ، قوم کو بیچ ڈالا اور دیگر قسم کے مایوس کن ایس ایم ایس فارورڈ کیئے جارہے ہیں، کراچی میں موجو د ہمارے ذرائع کے مطابق کراچی کی پولیس اور سیکورٹی ادارے اس بات کا کئی بار انکشاف کرچکے ہیں کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور بدامنی پھیلانے والوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنا ں شامل ہیں، اس حوالے سے سابق اے آئی جی سندھ شاہد حیات اپنی پریس کانفرنس میں کئی بار اعلان کرچکے ہیں کہ انکے پاس ٹارگٹ کلرز کی ایک لسٹ موجو د ہے لیکن وہ انکو حراست میں نہیں لے سکتے چونکہ وہ سیاسی جماعت کی پناہ لیئے ہوئے ہیں ،انہوں نے کئی بار سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ سیاسی جماعتیں ان سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں ہونے والی سترفیصد ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کے لوگ ملوث ہیں جن میں کئی ایک کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے، خاص طور پر ناظم آباد،لیاقت آباد، گلبہار اور کریم آباد کے علاقے ایم کیو ایم کے زیر اثر علاقے ہیں ان علاقوں میں شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کے الزام میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج سمیت دیگر کارکنا ں رینجرز کی حراست میںہیں، گذشتہ ہفتے ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ میں شیعہ تاجروں کی مسلسل کلنگ کے الزام میںایم کیو ایم کے علاقائی یونٹ کے انچارج کو دیگر ساتھیوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا اس حوالے سے یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ان کارکنا ں کی رہائی کے لئے ایم کیو ایم نے شیعہ رہنما مولانا مرزا یوسف حسین پر دباو بھی ڈالا تھا۔کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد ایم کیو ایم سیاسی رقیب کے مقابل میں شیعہ قوم کو اپوزیشن میں لاکر کھڑا کرنا بھی ہوسکتا جس کا سیاسی فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا، کیونکہ کراچی شہر میں شیعہ ووٹ اور حمایت کا ایک بڑا حصہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،لہذا اس موقع پر شیعہ قوم کو بصیرت اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا کہ کہیں کوئی دوست دشمن بن کر کراچی کی شیعہ آباد ی کو دھوکا نا دے سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button