Uncategorized
کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ آپریشن پر سوالیہ نشان ہے،حامد علی موسوی
شیعہ نیوز(راولپنڈی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جاری رہنا کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گرد ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام حسین ؓکے یوم ولادت پرنور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، جو پیر 3شعبان کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جب تک سیاستدان و حکمران کالعدم تنظیموں کو سیاسی مفادات کیلئے سینے سے لگائے رکھیں گے اس وقت تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔