کراچی، یوم وفا پر امامیہ اسکاؤٹ کی شہنشاہ وفا کے علم پر سلامی
شیعہ نیوز (کراچی) شہشناہ وفا حضرت عباس علمدار علیہ سلام کے یوم ولادت بمناسب یوم وفا کے موقع پر آئی ایس او کے ذیلی ادارے امامیہ اسکاؤٹ نے امام بارگاہ خراسان،باب العلم ناآظم آباد اور شہدائے کربلا امام بارگاہ انچولی سوساٹی میں نصب علم غازی عباس علیہ سلام پر اسکاؤٹ سلامی پیش کی، اس موقع پر مومینن کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جہنوں نے امامیہ اسکاؤٹ کے اس عمل کو کافی سراہا، امامیہ اسکاؤٹ کراچی کے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص یا ادارہ کسی نا کسی شخصت کو اپنا آئیڈیل تصور کرتا ہے اور امامیہ اسکاؤٹ کی آئیڈیل شخصت سرکار ابوالفضل عباس علمدار (ع) کی ذات پاک ہے، انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ کی خصوصیت میں سے ایک اہم اسکی وفا اور اطاعت گذاری ہوتی ہے اور ابوالفضل عباس تو شہنشاہ وفا ہیں آپ نے کربلا کے میدان میں اپنے آقا و مولا امام حسین (ع) کی جس طرح سے پیروی کی اسکی مثال کہیں نہیں ملتی اسی لئے 4 شعبان کو امامیہ اسکاؤٹ اپنے آئیڈیل حضرت عباس کے یوم ولادت کو بعوان یوم وفا مناتی ہے۔