پاکستانی شیعہ خبریں

ڈبلیو آئی ایچ کی جانب سے یوم ولادت امام حسین پر جناح اسپتال میں مریضوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے

شیعہ نیوز (کراچی) یوم ولادت امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ہر شخص اور ادارے نے اپنے انداز میں جشن امام کی تقاریب کا انعقاد کیا، لیکن کراچی میں Who is Hussain نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے امام حسین علیہ سلام کے یوم ولادت پر ایک منفرد انداز اپنایا، اس ادارے نے کراچی کے جناح اسپتال کے باہر مٹھائی تقسیم کی اور اسپتال کے مریضوں میں گفٹ تقسیم کیئے، اس تنظیم کے کارکناں کا کہنا تھا کہ وہ اسطرح امام علیہ سلام کی شخصیت کو قوم کے ہر طبقے میں متعارف کرواسکتے ہیں، ڈبلیو آئی او نامی اس تنظیم کے اس عمل کو ہر طبقے نے سراہا اور اس عمل کو پسند کیا۔ حسین کون ہیں ؟ نامی یہ تنظیم دنیا بھر میں امام حسین علیہ سلام کو انسانیت اور امن کی علامت کے طور پر متعارف کروانے کے لئے کوشش کر رہی ہے، تاہم اس بین الاقومی تنظیم کے پاکستان کراچی چپٹر نے کراچی میں یوم ولادت امام حسین علیہ سلام کے موقع پر غریبوں ،مساکین اور بیماروں کی خدمت میں ولادت امام (ع) کا تحفہ پیش کیا اور انہیں امام حسین کی شخصیت کے بارے میں بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button