پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم امام حسین (ع) کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم حسین علیہ السلام منانے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کے مسئولین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول (ص) اور پھر امام عالی مقام (ع) کی یاد میں منقبت پیش کی گئیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام حسین (ع) پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حالات کے تناظر میں ذمہ داریوں کا احساس کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button