Uncategorized

ہم نے اپنی جبینیں در مصطفیٰ (ص)، در اہلبیت (ع) اور در صحابہ پر جھکائی ہوتیں تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (ٹیکسلا) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہا اگر ہم نے اپنی جبینیں در مصطفیﷺٰ (ص)، در اہلبیت علیہم السلام، اور در صحابہؓ پر جھکائی ہوتیں تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا، 1947 میں یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر سنی شیعہ نے ملکر بنایا اس کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق میں ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق امیدوار برائے اسمبلی سردار سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و جشن ولادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ پر پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب کی صدارت پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان کر رہے تھے جبکہ اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی سردار عرفان جعفر خان، اور حاجی رفیق خان تھے، تقریب سے علامہ تجمل حسین، نثار سہروردی، مولانا شاہد محمود، سید سفیر حسین سفیر، سید ارزاد انجم، مرید عباس اور علی حیدر نے بھی خطاب کیا اور نواسہ رسول ﷺ گوشہ بتول حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button