Uncategorized

آئی ایس او پاکستان کا تعلیمی بجٹ میں اضافہ کا خیرمقدم

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سالانہ بجٹ پر بات کی۔ اطہر عمران نے حکومت کی جانب سے تعلیمی بجٹ میں اضافہ خوش آئند عمل قرار دیا ہے اور کہا کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے، جس پر وفاقی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے وقتی ریلیف اچھا ہے پر ان کو مستقل ہونا چاہئے۔ نظام تعلیم کو معیاری اور عام کرنے کے لئے تمام صوبوں میں نئی یونیورسٹیوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کا ہونا ضروری ہے خصوصاََ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان صوبوں نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاپی کلچر کو ختم کئے بغیر تعلیمی معیار کو یقینی بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تعلیمی میدان میں پیشرفت میں ہے پاکستان کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے، لہٰذا حکومت کو پاکستان کو پر امن اور دنیا کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کے لئے تعلیمی اداروں اور تعلیم کو معیاری اور عام کرنا ہو گا۔ حکومت کو فیسوں میں کمی کرنا ہو گی تاکہ پاکستان میں بسنے والا ہر شہری تعلیم جیسے زیور سے آراستہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button