پاکستانی شیعہ خبریں

الطاف حسین کی گرفتاری پر دھرنا تیسرے دن میں داخل

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کئے جانے کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں آج تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پرایم کیوایم کے سیکڑوں کارکنان اور ہمدرد ،گزشتہ روز سے نمائش چورنگی پردھرنا دیے بیٹھے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ ایم کیو ایم رہنماوں کے مطابق جب تک ان کے قائد الطاف حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا، دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، رہنما اورکارکنان نے شرکت کی جبکہ دھرنے کی وجہ سے نمائش چورنگی اور اطراف کی سٹرکیں بند ہوگئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ادھر موصولہ خبروں کے مطابق کراچی میں دو روز بعد کھلنے والا کاروبار دوبارہ بند کرادیا گیااور کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے مارکیٹیں اور کاروبار بند کرادیئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شر پسند عناصر کی جانب سے کاروبار بند کروانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپا جائے، ایسے عناصر کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے تاجروں، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبار کھولنے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ الطاف حسین کو فوری قونصلر رسائی دی جائے۔ وزیر اعظم ہاوٴس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت الطاف حسین کی ہرطرح کی قانونی اور اخلاقی مدد کے لیے تیار ہے۔ وفاقی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی حراست کے بعد کراچی میں ردعمل افسوسناک ہے، اس واقعے پر بیچینی ہے تاہم جان و مال کو نقصان پہنچانا خلافِ قانون ہے ۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button