پاکستانی شیعہ خبریں

قائد انقلاب امام خمینی وحدت کے داعی مگر فرزند انقلاب تفرقہ کے داعی بن گئے

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ 7 جون کو کراچی میں امام خمینی کی برسی کے حوالے سے دو بڑے پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ اسکے اگلے روز یعنی 8 جون کو بھی داعی وحدت امام خمینی کی برسی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق 7 جون کو امام خمینی جنہوں نے اتحاد کی آواز کو بلند کیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ملت کے اتحاد میں ہی دشمن کی شکست ہے، ان کی برسی کے موقع پر انکی ملت، مقلدین یا پیروکار تفرقہ باز اور گروہ بندی کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں، ایک ہی دن ایک ہی شخصیت کی برسی منانے کے لئے امام خمینی کے پیروکاروں نے ۳ بڑے اجتماع کا انعقاد کیا ہوا ہے۔

ایک اجتماع برٹیو روڈ نزد خراسان امام بارگاہ پر منعقد کیا جائے گا یہ پروگرام ہیئت آئم مساجد و علماء امامیہ، آئی ایس او، ناصرامام فائونڈیشن، اصغریہ آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد ہوگا، جبکہ اسکے بغل میں ہی نشترپارک میں آغا جواد نقوی کی جانب سے مجلس عزا کا پروگرام منعقد ہوگا، اگلے دن اسی مقام پر علامہ جواد نقوی برسی کے پروگرام سے خطاب کریں گے، جبکہ تیسرا پروگرام آئی آر سی امام بارگاہ عائشہ منزل پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے منعقد ہوگا اس پروگرام میں علامہ ساجد نقوی خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے شیعہ نیوز کا ایک ایسے بزرگ عالم دین سے رابطہ ہوا جو کئی سالوں سے امام کی برسی میں شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے غصے اور مایوسی کے ملے جلے تاثرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ”امام خمینی کے پیروکاروں کی یہ حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ وہ شخصیت جس نے وحدت لئے کام کیا آج انکے پیروکار تفرقہ بازی کا شکار ہیں، انہوں نے بتایا کہ چار پانچ سال پہلے تک یہ صورت حال نہیں تھی، کراچی میں امام خمینی کی برسی کا ایک اجتماعی پروگرام منعقد ہوتا تھا (کبھی خراسان روڈ اور کھی برٹیو روڈ پر) یہ پروگرام تمام ملت کی تنظیمیں مل کر منعقد کرواتی تھیں، لیکن پھر شخصیت پرستی نے اس وحدت کو پار پار کردیا۔

شیعہ نیوز کے کراچی میں نمائندے کے مطابق سن دو ہزار سات میں امام خمینی کی برسی کا اجتماعی پروگرام تین حصوں میں تقسیم ہوا، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے قائد علامہ جواد نقوی نے مرکزی پروگرام سے ہٹ کر کراچی آڈیٹوریم میں اپنا پروگرام کیا جبکہ پیام ولایت فاونڈیشن نے انچولی کے امروہہ گراونڈ میں امام خمینی کی برسی کا اجتماع کیا۔  اجتماعی برسی منعقد کرنے والے تمام اداروں آئی ایس او، آئی او، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ، اصغریہ آرگنائزیشن، ناصران امام فاونڈیشن نے برسی امام خمینی کو اجتماعی بنانے کی بھرپور کوشش کی مگر سب بے سود ثابت ہوئیں، ذرائع کے مطابق بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے فرزند انقلاب علامہ جواد نقوی کو ٹیلی فون کیا اس حوالے سے بات بھی کی اور اجتماعی پروگرام کو برقرار رکھنے کی دعوت دیتے ہوئے یہ تک کہا کہ پروگرام اجتماعی کریں اور صرف آپ ہی تقریر کریں لیکن ابن روح اللہ نے صاف انکار کردیا اور امام خمینی کے پیروکاروں کو تقسیم کردیا۔  ضرورت اس امر کی ہے آج بھی جو افراد امام خمینی کے حقیقی پیغام کو عوام میں آشکار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور امام راحل کے نام پر ملت میں اجتماعی سوچ کو پروان چڑھا رہے ہیں وہ قابل قدر ہیں، لیکن جو لوگ فقط فرزند انقلاب اور ابن روح اللہ کے نام سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ہمیں ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button