پاکستانی شیعہ خبریں

نصراللہ شجیع کی ناگہانی وفات پر مولانا صادق تقوی کی اہل خانہ و جماعت اسلامی سے تعزیت

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے جماعت اسلامی کراچی کےنائب امیر نصر اللہ شجیع کی نا گہانی وفات پر ان کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی کی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، نصر اللہ انتہائی شفیق ، مہربان ، نرم گواور زیرک سیاستدان تھے، انہوں نے ایک معصوم طالب علم کی جان بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگائی وہ اس بچے کی جان تو نہ بچا سکے لیکن انسانیت کی بقاء کے لئے اپنی جان قربان کر گئے، ان کی موت نے انسانیت سے محبت کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے، خدا انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائےواضح رہے کہ ،نصر اللہ شجیع جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر تھے اور ابھی کچھ دن قبل ہی آپ ایک طالب علم کی جان بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔ انہوں نے ایک زندہ مثال قائم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button