ناموس صحابہ بل لاو گے تو میں ناموس مصطفٰی بل پیش کرونگا، علامہ ساجد نقوی کی دھمکی
شیعہ نیوز (لاہور) میں نے کہا تها اب ناموس صحابہ بل لاو گے تو میں ناموس مصطفٰی بل پیش کرونگا، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بحرین اور شام میں شیعوں کے قاتل پاکستان میں موجود مسلمانوں کے گروہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس یو سی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کاہنہ لاہور میں چوہدری صابر جٹ کے گهر میں ہونے والی سالانہ مجلس عزا میں کیا۔ علامہ سید ساجد نقوی نے کہا کہ میں نے ان تمام سازشوں کے راستے بند کر دیئے جو عزاداری سید شہداء کے خلاف تهیں، بین الاقوامی سازشوں کے خلاف بهی اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے، بحرین کے شیعہ ہوں یا فلسطین کے اہلسنت برادران، شام کے معاملات ہوں یا دنیا کے مظلوموں کی بات، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ذمہ داری کو پورا کریں۔ ہماری حکومتیں تو بیچاری ہیں ان کے بس میں ہی کچھ نہیں ہے، وہ تو قاتل کو پهانسی نہیں دے سکتے۔ 58 سزائے موت کے قیدی جنکی فائل اسلام آباد کی میز پر ایک عرصہ سے پڑی ہے، اگر ہر ماہ 5 دہشت گرد قاتلوں کو پهانسی دی جائے تو پاکستان میں امن یقینی ہو جائے گا۔ ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں بحرین اور شام میں شیعوں کے قاتل پاکستان میں موجود مسلمانوں کے گروہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کے روضے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ میں نے کہا تها اگر آپ ناموس صحابہ بل لائے تو میں تحفظ ناموس مصطفٰی بل پیش کرونگا، پهر کسی اور بل کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ شہباز قلندر کی عزاداری ہو یا راولپنڈی میں عزاداری کے خلاف سازش، ہم نے خود حاضر ہو کر مومنین کے لبیک یا حسین (ع) کے نعروں کی گونج میں باعزت انداز میں عزاداری کی روکاوٹوں کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا یہ ملک ہمارا ہے ہم یہاں مہمان نہیں ہم اس ملک کے وارث ہیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی سے قبل شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب کے سنیئر نائب صدر علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی نے ان کے مجاہدانہ اور نمائندہ ولی فقیہ کی حیثیت سے کردار کو موثر انداز میں پیش کیا۔ عزاداروں، جے ایس او اور شیعہ علماء کونسل کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے نمائندہ ولی فقیہ کا "قائد کے فرمان پر جان بهی قربان ہے” کے نعروں کی گونج میں استقبال کیا۔
شاہد عمران حیدری جنرل سیکرٹری جے ایس او لاہور ڈویژن نے خوبصورت اشعار کے بعد قائد کو خطاب کی دعوت دی۔ اس پروگرام میں میڈیا ایڈوائزر علی عمران علوی، ڈویژنل صدر لاہور سید شہباز حیدر نقوی، جنرل سیکرٹری ضلع لاہور سید محبوب رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جعفر شاہ، صوبائی ناظم دفتر آصف زیدی، مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او سبطین عباس، ڈویژنل صدر لاہور چوہدری محسن، چوہدری صغیر ورک، سید عابد علی جیا بگا، سید طاہر علی شاہ کاظمی زنجانی نے شرکت کی۔ اس مجلس عزاء میں دیگر علماء ذاکرین کے علاوہ خطیب العصر گلفام حسین هاشمی، مولانا ریاض حسین شاہ رتوال نے خطاب فرمایا۔