Uncategorized

امام خمینی نے اسلامی فکر کو پروان چڑھا کر تمام باطل نظریات کا خاتمہ کر دیا، اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں امام خمینی (رہ) کی 25ویں برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ برسی کے پروگرام سے علامہ حیدر علی نقوی، علامہ ابوذر مہدوی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اطہر عمران طاہر نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے اسلامی وحدت کی بقا کی خاطر بیش بہا خدمات سر انجام دیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے سرمایہ داری اور اس کے مقابل واحد آواز سوشلزم کے دور میں لا شرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بلند کیا اور ایک اسلامی ریاست کی بات کی اور یوں آپ نے حق اور باطل کے درمیاں حد فاصل کھینچ دی اور ان کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔ امام خمینی (رہ) نے خالص اسلامی فکر کو پروان چڑھا کر تمام باطل نظریات کا خاتمہ کر دیا۔ آپ نے اپنی اسلامی اور انقلابی جدوجہد کو ایران تک محدود نہیں رکھا بلکہ دنیا بھر کے مظلومین اور محکومین کی آواز بن کر بلند ہوئے اور طاغوتی ایوانوں کو لرزہ برپا کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی زندگی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے وقف کر دی تھی۔

علامہ حیدر علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دورِ جدید میں اسلامی انقلاب نافذ کر کے امام خمینی (رہ) نے دنیا اسلام کی تمام تحریکوں میں روح پھونکی۔آپ نے عین اس وقت اسلامی حکومت کے نفاذ کی بات کی جب لوگ نظام حکومت کے لئے کہیں اور امید لگائے ہوئے تھے۔ امام خمینی (رہ) نے اس وقت اسلامی حکومت قائم کی جب ایران گمراہی کی اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ آپ نے اسلام ناب محمدی کی حقیقی روشنی نے دشمنوں کے ان عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا اور آج استعمار انقلاب اسلامی ایران کے خوف سے لرزہ براندام ہے۔

علامہ ابوذر مہدوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی (رہ) دین شناسی کے ساتھ دشمن شناسی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے، امریکہ کو شیطانِ بزرگ قرار دینا اس کی دلیل محکم ہے۔ امام خمینی (رہ) دشمن شناسی میں یکتای روزگار تھے آپ نے اس حوالہ سے اپنی بلند نظری اور اعلی و ارفع تدبر کا ثبوت دیا۔ آپ نے اسلامی تحریکوں کو چھوٹے چھوٹے دشمنوں سے الجھنے کی بجائے اسلام اور انسانیت کے ازلی دشمن امریکہ اور اسرائیل کی طرف متوجہ کیا ۔ آپ نے اسلامی انقلاب کو مظلومین کا انقلاب قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button