پاکستانی شیعہ خبریں

پہلوان گوٹھ سے سپاہ صحابہ اور دیگر کالعدم تنظیموں کو چلایا جارہا ہے، حیدر عباس رضوی

شیعہ نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے نام پر جو ڈھونگ کرنا تھا وہ کرلیا اب ان دہشتگردوں کے ساتھ آخری جنگ لڑنی ہوگئی، انہوں نے پاکستان میں آنے والی غیر ملکی فنڈنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کالعدم جماعتوں کی فنڈنگ روکی جائے، حیدر عباس رضوی نے کراچی کو خطرناک زون قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں، انہوں نے پہلوان گوٹھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے کالعدم سپاہ صحابہ اور طالبان کے دہشت گردوں کو ہدایت جاری کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک و شہر بچانے کے لئے آخری جنگ لڑنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button