پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردی ہمیں اولیائے کرام کا عرس منانے سے نہیں روک سکتی،شاہد غوری

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ہمیں اولیائے کرام کا عرس منانے سے نہیں روک سکتی،صوفی ازم امن وسلامتی کا درس دیتا ہے، اولیاء نے اپنی زندگیاں دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کردیں آج ان ہی کی بدولت اسلام ہم تک پہنچا۔یہ بات انہوں نےکیماڑی میں حضرت حاجی غائب شاہ ؒکے عرس کے موقع پر مزار پر حاضری و فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شاہد غوری نے کہا کہ مزارات اولیاء روحانیت کے مراکز ہیں ،دہشت گردوں سے مذاکرات کا دور گزر گیا اب کارروائی کا دور ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button