علامہ ساجد نقوی کا دورہ خیرپور، عمائدین اور تنظیمی ساتھوں سے ملاقات
شیعہ نیوز (خیرپور) علامہ سید ساجد علی نقوی کے خیرپور پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی رہنماوں نے ایڈوکیٹ سید امتیاز شاہ،علامہ عبدالجباراور سید منور شاہ کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی. ملاقات میں ضلعی رہنماوں نے خیرپور کی سیاسی اجتماعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف امور پر رہنمائی حاصل کی. جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے ہمراہ ایس یو سی ضلع خیرپورکے ضلعی دفتر کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں کی۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایس یو سی ضلع خیرپور کے نائب صدر مولانا نظیر حسین نقوی کی والدہ کی نمازہ جنازہ پڑھائی۔ خیرپورمیں قیام کے دوران علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی میں شھید ہونے والے شھہد ڈاکٹر حسن علی کے گھر تشریف فرما ہوئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔