Uncategorized

کراچی میں شہید ہونیوالے اسکردو کے دو بھائیوں کی لاشیں راولپنڈی سے اسکردو روانہ

شیعہ نیوز (راولپنڈی) اسکردو کواردو سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین شیخ محمد علی کے دو فرزندان بشیر اور نذیر  9 جون کو شہر قائد ناظم آباد میں دن دیہاڑے تکفیری دہشت کے ہاتھوں شہید ہو گئے تھے، ان کی لاشیں آج راولپنڈی سے اسکردو روانہ کر دی گئیں۔ شہید ہونے والے دونوں بھائی گھر سے فکر معاش میں نکلے تھے کہ ناظم آباد میں دہشت گردوں نے پہلے چھوٹے بھائی کو گولیوں سے نشانہ بنایا تو بڑے بھائی نے دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی اور مداخلت پر بڑے بھائی پر بھی اندھا دھند فائرنگ کر کے دہشت گرد نہایت اطمینان کے ساتھ رفو چکر ہوگئے جبکہ نذیر اور بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید بشیر دینی طالب علم تھے جبکہ نذیر ایک نجی کمپنی میں برسر روزگار تھے۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں شاہراہ قراقرم سے بس کے ذریعے اسکردو روانہ کر دی گئی ہیں جہاں انہیں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button