پاکستانی شیعہ خبریں

15 جون کو شیعہ ایکشن کمیٹی کفن پوش ریلی نکالے گئ

شیعہ نیوز (کراچی) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زہراہتمام ۱۵ جون کو شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ سے بائی روڈ زائرین کے سفر پر پابندی کی سازش کے خلاف محفل شاہ خراسان تا ایم اے جناح روڈ تک کفن ریلی نکالی جائے گی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے مطابق ریلی میں سیاسی و مذہبی قائدین خطاب کریں گے۔ شیعہ ایکشن کمیٹی نے اپنی اس ریلی کا شعار دہشتگردوں سے جنگ۔۔۔۔ ہم ہیں پاک فوج کے سنگ رکھا ہے۔

 

شیعہ ایکشن کیمٹی کے سربراہ مولانا مرزا یوسف حسین قبلہ ہیں، کوئٹہ میں سانحہ عاشورہ کے بعد حرکت میں آنے والی یہ کمیٹی آج بھی چند افراد کے گرد گھوم رہی ہے۔ واضع رہے کہ شیعہ ایکشن کمیٹی کے نام سے ہونے والی ریلوں اور احتجاج سے اکثر اوقات مولانا مرزا یوسف حسین ناواقف ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button