پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، مختلف علاقوں سے درجوں ازبک و تاجک باشندے گرفتار

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 درجن سے زیادہ ازبک اور تاجک باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایر پورٹ پرحملے کے بعد پولیس اور حساس اداروں کی جانب سےشہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارراوائیوں کے دوران گرفتار ازبک اور تاجک باشندوں کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے میں ایک سو پچاس غیر ملکی دہشتگرد ہلاک کردیئےگئےہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع کے مطابق ان غیرملکی دہشتگردوں میں دسیوں ازبک دہشتگرد ہیں۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ کے دتہ خیل کے علاقے دےگان پر جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں غیرملکی دہشت گردوں کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی،جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ مارے گئےغیر ملکی دہشت گرد، کراچی ایرپورٹ پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button