Uncategorized

سنی اتحاد کونسل کیجانب سے ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ کی بھرپور حمایت کا اعلان

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ آپریشن کی سنی اتحاد کونسل بھرپور حمایت کرتی ہے اور ہمارا روز اول سے ہی یہ مطالبہ تھا کہ طالبان کا حل صرف اور صرف آپریشن ہے مذاکرات نہیں، اس لئے کہ تاریخ ہمیں بتلاتی ہے کہ ریاست کے باغیوں کو ہمیشہ کچلا جاتا ہے ان سے مذاکرات نہیں کئے جاتے۔ افواج پاکستان کے آپریشن کے فیصلے سے یہ ثابت ہوگئی کہ سنی اتحاد کونسل کے بانی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کا مؤقف صحیح تھا اور سنی اتحاد کونسل کے مرحوم قائد نے آج سے 5 سال قبل دہشتگردی کے خلاف تن تنہا جو آواز بلند کی تھی، آج پوری قوم اس آواز میں شریک بن چکی ہے۔ ہم افواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ عوام پاکستان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ جنگ لڑیں گے اور انشاءاللہ اس جنگ میں فتح افواج پاکستان کی ہوگی۔ پوری قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button