پاکستانی شیعہ خبریں
آپریشن ضرب عضب، شہید فوجیوں کو ہلاک لکھ کر ڈان نیوز نے آپریشن پر اپنی پالیسی واضح کردی
شیعہ نیوز (کراچی) پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف شروع کیئے گئے آپریشن ضرب عضب پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں، دہشتگردی کی مخالف جماعتوں نے اس آپریش کی کھلے الفاظ میں حمایت کا اعلان کیا جبکہ طالبان نواز جماعتوں نے جن میں سہرفہرست جماعت اسلامی شامل ہے آپریش پر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
اس طرح میڈیا اداروں کی پالیسی بھی انکی نشر کردہ خبروں سے واضع ہورہی ہے، پاکستان کے بڑے انگریزی روزنامچے کی اردو ویب سائٹ نے شدت پسندوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے فوجیوں کو ہلاک لکھ کر اپنی پالیسی کو واضع کردیا ہے کہ ڈان گروپ اس آپریشن ضرب عضب کا مخالف ہے۔ اس خبر سے یہ واضح ہے کہ ڈان گروپ طالبان شدت پسندوں کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کے جوان کو حق پر نہیں سمجھتا لہذا وہ شہید نہیں ہیں۔