مسلم لیگ ن وزیر ستان آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،علامہ اعجاز بہشتی
شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے لاہور میں بے گناہ مرد و خواتین کو بے دردی سے قتل کرنے کی پرزور مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیر ستان آپریشن سے قوم کی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، منہاج القرآن کے پر امن شہریوں پر بے دریغ گولیاں اور لاٹھیاں برسہ کر شہباز شریف پنجاب کے قصاب ثابت ہو ئے ہیں ، رانا ثنائاللہ نے منہاج القرآن کی نہتی خواتین پر مسلح دہشت گرد ہونے کا جھوٹا الزام لگایا،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کراچی پریس کلب پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمرہ شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیاو فد میں حسن ہاشمی ،آصف صفوی۔ انجینئر رضا،علامہ مبشر حسن ،سمیت دیگر شامل تھے علامہ اعجاز حسین بہشتی کاکہنا تھا کہ نہتے شہریوں کے قتل عام کے بعد شہباز شریف پنجاب میں حق حکمرانی کھو چکے ہیں ، دسیوں بے گناہ کارکنان کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عوامی تحریک کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے عوامِ پاکستان کی توجہ ہٹانے اور طالبان کو خوش کرنے کے لئے مسلم لیگ ن طالبان مخالف قوتوں کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کر رہی ہے ، ایسے نازک ماحول میں کے جب وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اٹھارہ کروڑ عوام پاک فوج کی کامیابی اور دہشت گردوں کے نابودی کے منتظر ہیں ، پنجاب حکومت طالبان مخالف قوتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کر رہی ہے ،پاکستان عوامی تحریک کے پر امن اور نہتے کارکنان اور خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، پنجاب پولیس نے شہباز شریف کی ایماء4 پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، نہتی خواتین کے سروں پر گولیاں برسائی گئیں ہیں ، نواز لیگ عوامی غیض وغضب کو دعوت دے رہی ہے، پر امن احتجاج عوام کا آئینی و قانونی حق ہے جو چھینا نہیں جا سکتا ، لیکن آج لاہور میں پولیس گردی اور قتل وغارت گری جمہوری اقدار کے سراسر منافی ہے، پنجاب کا جھوٹا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے ظلم کو چھپانے کے لئے عوامی تحریک کے کارکنان کے مسلح ہونے کا الزام لگا رہا ہے، خواتین پر مظالم کی دلسوزتصاویر پنجاب حکومت کی بربریت کی گواہی دے رہی ہیں ، اس اندہوناک واقعے کے بعد عوام کا مطالبہ ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مسند اقتدار کو خیر باد کہہ دیں ایسا نہ ہو کے عوام انہیں ایوانوں سے گھسیٹ کر نکال باہر کریں