پاکستانی شیعہ خبریں

قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عسکری قیادت کیساتھ ہے، قاضی احمدنورانی

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک ) پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشتگردی کے خاتمے کے لئے عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،پچاس ہزارفوجی جوانوں، قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران، علماء ومشائخ اور عام شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،رسول اللہﷺ کی تلوار ‘العضب سے موسوم آپریشن قوم کی ظالمان سے نجات پر منتج ہوگا،جے یوپی جمعہ 20جون کو یوم یکجہتی افواج پاکستان منائے گی۔ یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی نے دیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ علامہ قاضی احمدنورانی نے کہاکہ آپریشن ہر لحاظ سے خوش آئند اور حوصلہ افزأ ہے۔ میڈیا، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی بھی آپریشن ضرب عضب کی حمایت کررہی ہیں، قومی اتفاق رائے قائم ہونے کے بعد ضرورت ہے کہ ہماری سیاسی اور فوجی قیادت یکسو ہوکر ارض وطن کو امن کا گہوارا بنائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئےکراچی میں کچھ عرصہ قبل ہونے والے آپریشن کو بھی مکمل کیاجائے شہر کے جن علاقوں میں دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے ٹھکانے ہیں وہاں بھی آپریشن کیاجائے۔ شرکاء پریس کانفرنس نے مطالبہ کیاکہ کالعدم جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کریں جو نام بدل بدل کر پاکستان میں فتنہ پروری میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button