مضامین

سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آزاد ، آپریشن ضرب ازب کس کے خلاف ہو رہا ہے ؟

شیعہ نیوز: ایک طرف جہاں پاکستانی آرمی وزیرستان میں دیوبندی اور وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے وہاں دوسری طرف کراچی سے تعلق رکھنے والے سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دیوبندی دہشت گرد ہنگو میں آزادی سے گھومتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ساتھ دیوبندی دہشت گرد اسلحہ اٹھاے گھوم رہے ہیں –
سپاہ صحابہ کے دہشت گرد فاروقی کے ہنگو کے جلسے کے اگلے ہی دن کرم ایجنسی سے ہجرت کر کے ہنگو آنے والے ایک شیعہ خاندان کے آٹھ افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ، دیوبندی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن کے شہید ہوگیے۔
دوسری طرف کویٹہ میں سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے پےدر پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنا بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نام پر رچاے جانے والے ڈھونگ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے ساتھ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ازبک دہشت گردوں کا الحاق اور اس کا اعلانیہ اظہار بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے – یہی ازبک دہشت گرد جو کراچی ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث تھے آج سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی سے اعلانیہ اتحاد اور الحاق کا اعلان کر رہے ہیں اور ہماری ریاست اور ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔

تحریر:شارام علی

متعلقہ لنک: ازبک اسلامک موومنٹ کے سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی،جیش اسلام کے ساتھ گہرے روابط ہیں، انٹیلی جنس رپورٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button